پیر, جون 15, 2026
اشتہار

طالبہ نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کریم نگر: تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، امتحانات کے دوران ٹی وی دیکھنے پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک طالبہ نے زہریلی دوا پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنارم منڈل کے روٹی گوڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ اکشیا لکشٹی پیٹ کے سرکاری ڈگری کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ امتحانات شروع ہونے کے سبب والدین نے 3 مئی کو اسے ٹی وی بند کرکے پڑھائی کرنے کی نصیحت کی تھی۔ والدین کے کام پر جانے کے بعد اکشیا نے ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں موجود زہریلی دوا پی لی۔

بریانی کے بعد تربوز کھانے سے فیملی کے 4 افراد کی موت، حقیقت سامنے آگئی

معاملہ سامنے آنے پر گھر والوں نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا، بعد ازاں بہتر علاج کیلئے کریم نگر لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران کو اس کی موت ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں