بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا کون تھا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر میں گزشتہ روز یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے حملے میں ملوث شخص کی شناخت ظاہر کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں 2 افراد ہلاک، 5 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر کر دی ہے، حملہ آور کا نام جہاد الشامی ہے جو شامی نژاد برطانوی شہری ہے۔

مانچسٹر پولیس کے مطابق حملہ آور نے شہریوں پر کار چڑھائی اور پھر نکل کر چاقو سے وار کئے تھے، گرفتار 3 مشتبہ ملزمان میں ایک عورت بھی شامل ہے۔

برطانیہ: یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملہ، متعدد زخمی

واضح رہے کہ یورپ بھر میں غزہ میں مظالم پر یہودیوں دشمنی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، برطانیہ اور یونان کے بعد اب اٹلی میں بھی یہودی شناخت کے لوگوں کا عوام نے گھیراؤ کرلیا۔

فرانس سے گھومنے پھرنے آنے والے یہودی باپ بیٹا نے مذہبی ٹوپی ”کپا“ پہن رکھی تھی میلان موٹروے سروس ایریا میں عوام نے ان کا گھیراؤ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق عوام نے اسرائیل مخالف اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے، انہوں نے یہودی شخص کو قاتل اور نسل کشی کا مرتکب قرار دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں