جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

برطانیہ: یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملہ، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر موجود افراد پر گاڑی چڑھائی، چاقو سے وار کیے۔

برطانوی پولیس نے بتایا حملے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہودیوں کی عبادت گاہ پرحملے میں ملوث مشتبہ شخص کو گولی ماردی گئی، واقعے پر برطانوی وزیر اعظم نے اپنا دورہ ڈنمارک منسوخ کرکے ایمرجنسی میٹنگ بلالی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں مظالم پر یورپ میں یہودیوں کے خلاف ردعمل میں اضافہ ہونے لگا ہے، اطالوی عوام نے مذہبی ٹوپی پہنے یہودی کو گھیر لیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ بھر میں غزہ میں مظالم پر یہودیوں دشمنی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا، برطانیہ اور یونان کے بعد اب اٹلی میں بھی یہودی شناخت کے لوگوں کا عوام نے گھیراؤ کرلیا۔

برطانیہ: راچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو سزا سنادی گئی

فرانس سے گھومنے پھرنے آنے والے یہودی باپ بیٹا نے مذہبی ٹوپی ”کپا“ پہن رکھی تھی میلان موٹروے سروس ایریا میں عوام نے ان کا گھیراؤ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق عوام نے اسرائیل مخالف اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے، انہوں نے یہودی شخص کو قاتل اور نسل کشی کا مرتکب قرار دیا۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں