مانچسٹر: اسلام آباد کے لیے مانچسٹر ایئر پورٹ سے آنے والی ایک پرواز کو سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز سیکیورٹی وجوہ پر منسوخ کر دی گئی، ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے گرد ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر ہماری کارپوریٹ ٹیم نے پرواز منسوخ کر دی ہے۔
ورجن اٹلانٹک کے مطابق فلائٹ VS0362 کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر روک دیا گیا ہے، ہمارے لیے مسافروں اور عملے کی حفاظت بہت اہم ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسافر چیک اِن کر کے بورڈنگ گیٹس کی طرف جا رہے تھے جب فلائٹ کو کینسل کیا گیا۔