اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب کی رواں سال حج کی درخواست دینے والے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کی درخواست دینے کے لیے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے پاکستان کا پرانا حج کوٹا بحال کرتے ہوئے سعودی عرب میں کورونا کی پابندیاں ختم کردیں۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کی درخواست دینے کے لیے پاکستان میں بنک اکاؤنٹ لازمی ہوگا، حج دراخوستیں فروری میں طلب کی جائیں گی۔

- Advertisement -

اس سال پاکستان سے ایک لاکھ اناسی ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

یاد رہے سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اٹھارہ سے پینسٹھ سال کی عمر کی حد بھی ختم کر دی گئی اور عمرہ ویزے کی معیاد تیس سے بڑھا کر نوے روز کر دی گئی،عمرہ زائرین کو کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب جدہ میں حج دو ہزار تئیس عالی نمائش کا انعقادکیا گیا، جس میں اسلامی ممالک کے نمائندو فود نے بھر انداز میں شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں