تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

شوہر سے جھگڑا، ماں نے انتہائی قدم اٹھا لیا

پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد دو بچوں کو زہر دے دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سلیم شیخ کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کی رہائشی خاتون نے اتوار کے روز شوہر  لڑائی کے بعد دو کمسن بچوں کو زیر دے دیا، جن میں سے ایک 6 ماہ کا شیر خوار دم توڑ گیا۔

بچوں کی حالت خراب ہوئی تو انہیں والد چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی میں لے کر پہنچا، جہاں ڈاکٹر نے دونوں بچوں کا علاج کیا مگر 6 ماہ کا بچہ زہر کی زیادتی کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

بچے کی ہلاکت کے بعد والد اور رشتہ داروں نے کالج چوک پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک کو بند کردیا، جس کے بعد یہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین نے بچے کی ماں اور سسرالیوں پر زہر دینے کا الزام بھی عائد کیا۔

پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچی اور مظاہرین کو انصاف فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ افسر نے کہا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، معاملے کو دیکھنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملتان میں 22 مئی کو تین بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی، جس پر والدین نے دعویٰ کیا کہ انہیں اتائی ڈاکٹر نے کھانسی کی دوا دی، جس کو کھانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔  والدین نے بچوں کی موت کا ڈرامہ رچاتے ہوئے اتائی ڈاکٹر کو قصور وار ٹھہرایا تھا، جس پر محکمہ پنجاب نے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کیا ۔

 بعد ازاں‌ چوبیس گھنٹے کے اندر بچوں کے والد کی بھی اچانک پُراسرار موت کی خبر بھی سامنے آئی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے دائرے کو مزید وسیع کیا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران بچوں کی والدہ سے سوالات کیے تو انہوں نے خوفناک انکشاف کیا۔ ایس پی ملتان کامران کے مطابق والدین نے غربت سے تنگ آکر بچوں کو کھانسی کے نام پر زہریلی دوا کھلائی، جس کی وجہ سے اُن کی اموات ہوئیں۔

پولیس افسر کے مطابق شوہر خود جاکر زہریلی دوا لایا اور پھر یہ خاتون کے حوالے کی، دونوں نے مل کر رات کے وقت بچوں کو یہ دوا کھلائی۔ ایس پی کے مطابق دلبرداشتہ والد نے بھی زہر کھا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کیا۔

Comments

- Advertisement -