The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں نوٹوں کی بارش، چند منٹ میں لوگوں نے دس لاکھ روپے جمع کرلیے

لاہور: پنجاب کے وسطی علاقے اور ضلع منڈی بہاؤ الدین میں تاجر کے بیٹے کی شادی میں لاکھوں روپے نچھاور کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے تاجر کے بیٹے کی شادی تھی جس میں دلہا کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے چھت سے پیسے لٹائے۔

رپورٹ کے مطابق چند منٹ میں دس لاکھ روپے کی رقم گھر کی چھت سے نچھاور کی گئی، نوٹ لوٹنے والے اپنے ساتھ بڑے بانس لے کر آئے جن میں جال لگے ہوئے تھے۔ جس کے پاس جتنا بڑا ڈنڈا تھا اُس نے اُتنے ہی زیادہ پیسے جمع کیے۔

مزید پڑھیں: شادی میں نوٹ لٹانے کی شرعی تعلیمات جانیے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکان کی چھت پر نوجوان موجود ہیں جو مسلسل نوٹوں کی گڈیاں فضا میں اڑا رہے ہیں اور نیچے کھڑے افراد بھی آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں شادی کی تقریبات میں پیسے اور موبائل تک لٹائے جاچکے ہیں۔

قبل ازیں 24 فروری کو پنجاب کے شہر ڈسکہ میں دلہا کے دوستوں نے باراتیوں پر ڈالرز اور پاکستانی کرنسی کی بارش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ باراتیوں نے جب ڈالرز دیکھے تو وہ تقریب میں شرکت بھول کر کرنسی جمع کرنے میں مشغول ہوگئے تھے۔

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں انوکھی شادی منعقد ہوئی جس میں باراتیوں پر موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کردی گئی تھیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں