پیر, جون 8, 2026
اشتہار

منگھوپیر میں موٹر سائیکل سوار خاتون قتل، فوٹیج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (04 جون 2026): شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں خاتون کے قتل کے افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واردات 2 جون کی دوپہر پیش آئی تھی۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں 30 سالہ خدیجہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران گھات لگائے ملزمان نے موٹر سائیکل سوار جوڑے پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں خدیجہ جاں بحق ہو گئیں، جب کہ ان کے شوہر خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔


کراچی پولیس آفس کے قریب افسوس ناک حادثہ، چوتھی جماعت کا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا


پولیس کے مطابق مقتولہ اورنگی ٹاؤن کی فرید کالونی کی رہائشی اور دو بچوں کی ماں تھیں۔ وہ واقعے کے وقت اپنے میکے جا رہی تھیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں 30 بور پستول استعمال کیا گیا، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

اہم ترین

عدنان راجپوت
عدنان راجپوت
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں