The news is by your side.

فوجی جوانوں کے قتل میں ملوّث تین دہشت گرد مقابلے میں ہلاک

کراچی : منگھوپیرمیں رینجرز نے مقابلہ کے بعد وزیرستان میں پچاس سے زائد فوجی جوانوں اور کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تین دہشت گرد مارے دیئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق مارے گئے ملزمان وزیرستان میں پچاس سے زائد آرمی جوانوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ملزمان نے رزمک میں کیڈٹ کالج پر میزائل پر حملہ کیا تھا، ترجمان کے مطابق مارے گئے ملزمان کراچی میں بارہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

مذکورہ افراد بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں