ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

آم کھانے سے ایک اور لڑکی کی موت

اشتہار

حیرت انگیز

(11 جون 2026): چند روز قبل آم کھانے سے 17 سالہ لڑکی بھونیشوری کی موت ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم اب متوفیہ کی بہن بھی چل بسی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں آم کھانے سے 10 سالہ لڑکی سندھیا کی موت ہوگئی، اس کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق وائجناتھ اور اندومتی کے رشتے دار رینوکا نے ان کے گھر آتے ہوئے راستے سے آم خریدے تھے جو میاں بیوی نے اپنی چار بیٹیوں کے ساتھ کھائے۔

یہ بھی پڑھیں: تربوز کھانے سے 12 سالہ لڑکا ہلاک

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اتوار کی شام اہل خانہ کو الٹیاں ہوئیں تو انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج بھونیشوری کی موت ہوگئی جبکہ سندھیا کی حالت تشویشناک رہی۔

میاں بیوی اور دو بیٹیاں کی حالت بہتر ہوگئی جبکہ سندھیا آج چل بسی۔ پولیس اس بات کا پتا لگانے میں مصروف ہے کہ آم کھانے سے فیملی کی حالت کیوں خراب ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل تربوز کھانے سے بھی اموات ہو چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں