(12 مارچ 2026): بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جہاں عوام اور فوج ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں۔
منی پور میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے بھارتی فوجی گاڑی کو نقصان پہنچاتے ہوئے فوجیوں کو زدوکوب کیا۔ مقامی افراد نے فوجی افسران کو کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے چیک پوسٹیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔
ویڈیو کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر فوجی چیک پوسٹیں نہ ہٹائی گئیں تو عوام خود کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وقف بل پر منی پور میں بی جے پی لیڈر کا گھر نذرِ آتش
مقامی افراد نے ’انڈین آرمی گو بیک‘ کے نعرے بھی لگائے اور الزام عائد کیا کہ بھارتی فوج کی موجودگی خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں عوامی دباؤ کے باعث بھارتی فوج کو پیچھے ہٹنا پڑا جس سے سکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہوگئی ہے۔
اس بارے میں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور میں بڑھتی ہوئی بے چینی بھارت کے اندرونی سکیورٹی چیلنجز کو ظاہر کرتی ہے۔
دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ اگر سیاسی اور سماجی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، منی پور میں عوام اور بھارتی فورسز کے درمیان نفرت اور فاصلے بڑھتا نظر آ رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


