تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کھانا گرم کرنے کے لیے جہاز میں بیٹھے مسافر کی عجیب و غریب حرکت

جہاز میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہیں۔

چند مسافر ایسے بھی ہوتے جن کی عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے دیگر مسافروں کو دوران سفر پریشانی کا سامنا  کرنا پڑتا ہے۔

مسافروں پر نظر رکھنے والی انسٹاگرام پیج پیسنجر شیمنگ کی شیئر کردہ تصویر کے مطابق حال ہی میں ایک مسافر نے جہاز میں عجیب و غریب حرکت کی جسے دیکھ کر باقی مسافروں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

مزید پڑھیں: جہاز میں سوار مسافر کی عجیب و غریب حرکت، ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق جہاز میں بیٹھے مسافر کے پاس پیزے کا ٹکڑا تھا، وہ دوران سفر بھوک ختم کرنے کے لیے یہ اپنے ساتھ لایا مگر جب اُسے کھانے کی ضرورت پیش آئی تو یہ بالکل ٹھنڈا ہوچکا تھا۔

مسافر نے پیزا گرم کرنے کے لیے اپنی سیٹ کے عین اوپر لگی لائٹ کی طرف ہاتھ کیا اور ٹکڑے کو کافی دیر تک اُس کے قریب رکھا تاکہ وہ گرم ہوجائے۔

یہ منظر دیکھ کر  جہاز میں بیٹھے مسافر الجھن کا شکار ہوئے اور اُن میں سے چند ایک نے یہ حرکت کرنے کی وجہ بھی پوچھی مگر انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: جہاز میں سوار عجیب وغریب مسافر کی احمقانہ حرکت، ویڈیو وائرل

اسی دوران ایک شخص نے مسافر کی تصویر بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور پھر اسے پیسنجر شیمنگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے کے بعد تصویر پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس دیے جبکہ کچھ صارفین نے بہت زیادہ غصے کا اظہار بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -