جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کراچی: کچرا کنڈی سے انسانی اعضا برآمد، پولیس نے واقعہ غیرت کے نام پر قتل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی کے قریب کچرا کنڈی سے انسانی اعضا ملے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل کی واردات ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے قریب ایک کچرا کنڈی سے انسانی اعضا ملے تھے، کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، بعد ازاں اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے کچرا کنڈی میں پھینکے گئے۔

پولیس کے مطابق انسانی اعضا 2 جون کو لاپتا ہونے والے حق نواز کے ہیں، انسانی اعضا عائشہ نامی ملزمہ کی نشان دہی پر برآمد ہوئے۔

- Advertisement -

حق نواز نامی شہری کی گم شدگی کی رپورٹ تھانہ بلال کالونی میں درج کی گئی تھی، تفتیشی ذرایع کا کہنا ہے کہ مقتول کی عائشہ نامی خاتون سے دوستی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے، 2 افراد جاں بحق

پولیس نے کہا ہے کہ عائشہ کے گھر پر کارروائی میں پتا چلا، ملزمان اندرون سندھ اور پنجاب فرار ہوئے، سکھر میں کارروائی کر کے فرار ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والی ملزمہ نے حق نواز کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، واقعے میں ملوث مرکزی ملزم پنجاب فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ آج کراچی کے علاقے کلفٹن میں ویگو گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار کار کے موڑ کاٹنے کے دوران پیش آیا، حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں