بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں جاگری، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مانسہرہ میں تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں بے قابو ہوکر کھائی میں گری، وین کو حادثہ مونگن مچھی پول کے مقام پر پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار وین الائی بٹگرام سے مانسہرہ آرہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار مسافر وین اوگی سے پلئی جا رہی تھی، جو اوگی میں دربند روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں