تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

نجی بینک میں نقب زنی کی واردات ، 6 کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار

مانسہرہ: کے پی کے ضلع مانسہرہ میں نجی بینک میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم ملزمان 6 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بینک انتظامیہ نے پولیس کو آگاہ کیا کہ پیر کی صبح بینک پہنچے تومعلوم ہوا کہ بینک میں واردات ہوگئی ہے،نامعلوم چور بینک کےعقبی حصے میں واقع واش روم کی کھڑکی توڑ کراندر داخل ہوئے اوربینک کے لاکر سے 6 کروڑ60 لاکھ روپے لے کرفرارہوگئے۔

بینک انتطامیہ کے مطابق ملزمان نے بینک میں نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی تاریں کاٹ کر انہیں ناکارہ کیا، منیجراورعملے کوصبح سویرے آفس پہنچنے پر واردات کاعلم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری، پولیس حکام سٹپٹا گئے

اطلاع ملنےپر پولیس حکام موقع پر پہنچے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق نجی بینک میں چوری کا واقعہ رات گئے پیش آیا اور بینک میں نصب سیکورٹی الارم بھی خاموش رہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بینک کی جانب سے ابھی تک باضابطہ درخواست نہیں دی گئی ہے، درخواست دائر کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -