مانسہرہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اٹھائیس سال کے گل نواز اور اٹھارہ سال کی لڑکی کو گولیاں ماری گئیں، لڑکی کے بھائی عابد نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کی۔
مقتولین کا تعلق بٹگرام کے علاقے شملائی ہل سے ہے، لڑکے کی شناخت 28 سال کے گل نواز سے ہوئی اور لڑکی کی عمر 18 سال تھی۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں، دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالےکردی گئی ہیں۔
یہ پڑھیں: شکارپور میں غیرت کے نام پر امام مسجد اور لڑکی قتل
واضح رہے کہ اگست میں شکارپور ٹاؤن رستم کے کچے کے علاقے امام مسجد اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا، دوہرے قتل کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
پولیس کا بتانا تھ کہ گاؤں چمن سکپور کے قریب مبینہ طور پر غیرت کے نام پر مسلح افراد نے مسجد کے پیش امام انیس پھوڑ اور لڑکی نمل سبزوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر رستم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں مقتولین کی لاشیں موجود تھیں۔


