تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اداکارہ منشا پاشا کا لاک ڈاؤن میں‌ وقت گزارنے کے لیے انوکھا مشورہ

کراچی: پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے لاک ڈاؤن میں وقت کو اچھا گزارنے کے لیے مداحوں کو مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر منشا پاشا نے لکھا کہ ’دوستوں اگر آپ قرنطینہ میں ہیں اور بوریت کا سامنا کررہے ہیں تو نیٹ فلکس پر موجود میری فلم ’چلے تھے ساتھ‘ دیکھ لیں یہ ابھی بھی دستیاب ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ میری فلم میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو دکھایا گیا ہے، جن کو دیکھ کر آپ اُس جگہ کو محسوس کر کے سانس لیں گے‘۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس روک تھام، شہری اپنے طور پر کیسے کردار ادا کرسکتے ہیں؟ منشا پاشا نے بتادیا

یاد رہے کہ منشا پاشا نے اپنی فلم نیٹ فلکس پر شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے اداکارہ بھی ان دنوں گھر میں قرنطینہ میں ہیں اور وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

اس سے قبل منشا نے اپنے ٹویٹ میں مداحوں سے اپیل کی تھی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ اجرت کمانے والوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے لہذا ایسے تمام لوگوں کا بہت زیادہ خیال رکھا جائے۔

Comments

- Advertisement -