شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں وہ اداکار جے دیپ اہلاوت کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔
اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔
منشا پاشا نے کہا کہ وہ بھارت میں فلم ’پتال لوک‘ کے اداکار جے دیپ اہلاوت کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی کیونکہ ایک اچھے اداکار کی وجہ سے پروجیکٹ کامیاب ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے اپنے شوہر اور سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی سے قبل ہونے والی پہلی بات چیت پر بھی گفتگو کی۔
منشا پاشا کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل جبران ناصر میرے آن لائن دوست تھے، انسٹاگرام پر میں نے ان کی ایک ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا پھر ہم نے میسجز پر مختلف موضوعات پر گفتگو کی، اس کے علاوہ میوچل فرینڈز کے ذریعے چند تقریبات میں ملاقات ہوئی، اس طرح ہم واٹس ایپ اور فیس بک میں آن لائن دوست سے حقیقی زندگی کے جیون ساتھی بن گئے۔
ایک سوال کے جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ اگر جبران ناصر انہیں سیاست میں ایک ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیں تو وہ منع کردیں گی۔
اس کے علاوہ سندھی زبان پاکستان میں نہ بولنے سے متعلق بولی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کے دعویٰ پر بات کرتےہوئے منشا پاشا نے کہا کہ نصیر الدین شاہ کے دعوے پر بنائی گئی ردعمل کی ویڈیو صرف ایک مذاق تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


