تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستان کا سب سے بلند آبشار جم گیا

اسکردو: کینیڈا میں نیاگرا فال کا جمنا تو سب نے دیکھ رکھا ہے لیکن شدید ٹھنڈ کے سبب گلگت بلتستان میں واقع پاکستان کا بلند ترین آبشار بھی برف میں تبدیل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلتستان کے مرکزی شہراسکردو سے لگ بھگ 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع منٹھوکا نامی یہ آبشار پاکستان کا سب سے بلند آبشار ہے جس کی اونچائی 180 فٹ ہے۔ اس وقت یہاں کا درجہ حرارت منفی چار ہے‘ جو کہ آج گزشتہ روز کی طرح منفی 13 تک جانے کا امکان ہے جس کے سبب انتہائی بلندی سے گرنے والا پانی برف کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

پاکستان کے حسین ترین سیاحتی مقامات

دوسری جانب مین روڈ کے ساتھ بہتا ہوا دریائے سندھ میں بھی برف جمنے کے آثار نظرآنے شروع ہوگئے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ 20 دسمبر سے جنوری کے اختتام تک علاقے کے رہائشی برف کو پگھلا کر پانی کا استعمال کرتے ہیں۔

سکردو سے خپلو روڈ پر تقریباً 39کلومیٹر کے فاصلے پر جہاں دریائے شیوک اور سندھ کا سنگم ہے‘ وہاں سے دائیں ہاتھ پر دریائے سندھ کے کنارے کارگل روڈ پر تقریباً 20کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد خرمنگ نامی علاقے میں منٹھوکا نامی گاؤں آتا ہے۔ جہاں سے دائیں ہاتھ پر کچی اور پتھریلی سڑک پر 3کلومیٹر سفر کرنے کے بعد اس عظیم آبشار کے کنارے پہنچا جاسکتا ہے ۔

منٹھوکا نامی اس آبشار تک پہنچنے کے لیےاسکردو سے خرمنگ کے لیے گاڑی کرایے پر لینی پڑتی ہے اور اگر سیاحوں کے پاس اپنی ذاتی گاڑی ہے تو بھی دو رویہ ٹریک والی پختہ سڑک کے سبب یہاں باآسانی پہنچا جاسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -