تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان کئی معاہدے طے پاگئے

صدر رجب طیب اردوان اور الہام علیوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ترکی اور آذربائیجان کے ‏درمیان کئی معاہدے طے پاگئے۔

صدر رجب طیب ایردوان خاتون اول امینہ ایردوان کے ہمراہ آرمینیا کے قبضے سے آزاد کروائے جانے ‏والے تاریخی شہر شوشا پہنچے تو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خاتون اول کے ہمراہ ‏استقبال کیا

صدر رجب طیب ایردوان اور صدر آذربائیجان الہام علیوف کے درمیان تاریخی شہر شوشا میں ہونے ‏والی ملاقات کے دوران دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

May be an image of 2 people, people standing and outdoors

صدر رجب طیب ایردوان اور صدر الہام علیوف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور شوشا ڈیکلریشن ‏پر دستخط کیے۔

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان کئی معاہدے طے پا گئے جس میں باہمی تجارت کے فروغ اور ‏دونوں ملکوں کو ملانے والی ریلوے ٹرین لائن کی جلد تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔

May be an image of 2 people, people standing and indoor

اعلامیہ کے مطابق ترکی اور آذربائیجان دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور ‏غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان نے آرمینیا کے ساتھ حالیہ جنگ میں شوشا کو آزاد کروایا تھا۔ صدر ایردوان ‏نے اس جنگ میں آذربائیجان کی بھرپور مدد کی تھی۔

Comments

- Advertisement -