یورپی یونین کا فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد روکنے کے مجوزہ پلان کی 5 یورپی ممالک نے مخالفت کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، اسپین، ڈنمارک اور لکسمبرگ نے فلسطین کیلئے امداد معطلی کی مذمت کر دی ہے۔
وزیرخارجہ اسپین کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں کے ساتھ تعاون جاری رہنا چاہیے مستقبل قریب میں فلسطینی علاقوں کو مزید امداد کی ضرورت ہو گی۔
وزارت خارجہ فرانس نے کہا ہے کہ فلسطین کے لیے امداد معطلی کےحق میں نہیں ہیں اور یہ بات یورپی کمیشن کو واضح کر دی ہے۔
ترجمان آئرش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کمشنر یورہی یونین کی جانب سے یکطرفہ فیصلےکی کوئی قانونی بنیاد نہیں فلسطینیوں کی امداد معطلی کی حمایت نہیں کرتے۔
یورپی یونین کےکمشنر اولیورو رہیلی نے فلسطینیوں کی امداد معطل کرنےکا اعلان کیا تھا۔ یورپی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے اپنی تمام ترقیاتی امداد، جس کی مالیت 691 ملین یورو ($729 ملین) ہے کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد تمام ادائیگیوں کو فوری طور پر معطل کر رہا ہے۔
یورپی یونین وزرائےخارجہ اجلاس میں امداد فراہمی سے متعلق غور وخوض ہو گا۔