تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فوج کی کمان سنبھالنے کے لئے راحیل شریف کے بعد بہت سے اہل افسران موجود ہیں: علی قلی خان

کراچی: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ علی قلی خان جو کہ آرمی کے سابق افسران کی ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف کو جو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں وہ ان سے احسن طریقے سے بری الذمہ ہورہے ہیں اوران کی باعزت ریٹائرمنٹ کے بعد مزید اہل افراد ان کی جگہ لینے کوتیارہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج دنیا میں کسی بھی فوج سے کم نہیں ہیں اور داعش اور اس جیسے دیگردہشت گرد گروہوں سے نبرد آزما مغربیافواج سے زیادہ کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرمی کی قیادت پیشہ ورانہ ہاتھوں میں ہے۔

سقوط ڈھاکہ

سقوطِ ڈھاکہ سے متعلق علی قلی خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو الزام نہیں دینا چاہتے لیکن اس کا تمام تر ملبہ فوج پر ڈال دینا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کی جنگ میں فوج سے بہت سے غلطیاں ہوئیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم وہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہارچکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فوج کی شکست کے سبب مشرقی پاکستان میں برسوں سے جاری سیاسی ناکامیاں پردے میں چلی گئیں۔

کراچی آپریشن

کراچی آپریشن پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران برسوں سے کرپشن کررہے تھے اور کرپشن ملک کی جڑوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاچکی ہے لیکن اب وردی والے اوربغیروردی والے ان کرپٹ عناصر کے تعاقب میں ہیں۔ کراچی میں کوئی حکومت نہیں تھی لیکن اب فوج کے سبب کچھ استحکام آیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کوئی مذہبی یا فرقہ وارانہ تفریق نہیں ہے ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر یمن یاکہیں بھی لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پاک فوج

انہوں نے کہا کہ آج کی پاک فوج ماضی سے بہت مختلف ہے کیوںکہ تمام ذمہ دار افراد جنگ کی سختیاں جھیل چکے ہیں اور ان کے اس تجربے نے آج کی پاک فوج کو ماضی کی فوج سے انتہائی بہتربنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں راحیل شریف جیسا آرمی چیف میسر ہے جس کی سربراہی میں معاملات انتہائی درست سمت میں جارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ کارگل کی جنگ کے وقت کلیدی عہدوں پرفائزافسران نے خود کو ان عہدوں کا اہل ثابت نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں