اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے مسافروں کو روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے باعث مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ 26 مسافروں جعل سازی کے ذریعے مملکت جانے کی کوشش کررہے تھے تاہم کارروائی کے دوران پکڑے گئے۔
چھبیس مسافروں نے آئیر بلیو کی پرواز پی اے 2744 سے سعودی عرب جانا تھا۔ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے باعث مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
آئیر بلیو کے سٹاف کی غفلت کے باعث مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری ہوچکے تھے۔
خیال رہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بورڈنگ کارڈ جاری ہونے سے قبل چیک کیے جاتے ہیں۔ سعودی عرب نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے رکھا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل جعلی کورونا رپورٹ رکھنے والے بھی کئی مسافر گرفتار ہوئے تھے۔