The news is by your side.

’تحریک انصاف میں کئی لوگوں کی خواہش ہے اسلام آباد بند کردیں‘

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا کہ ہم فساد کے بغیر انتخابات کرانا چاہتے ہیں تحریک انصاف میں کئی لوگوں کی خواہش ہےاسلام آبادبندکردیں ہم نےحق کیلئےملک گیر احتجاج کا دائرہ نہیں بڑھایا تو نتیجہ نہیں نکلےگا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ آئیڈیل یہ ہےتمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر الیکشن کا راستہ نکالیں ہم فوری الیکشن کیلئے مسلسل احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں الیکشن کیلئے ہم آئینی طور پر کےپی اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑ بھی سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر زرداری صاحب سندھ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے تو یہ بھی مسئلہ نہیں صرف قومی اسمبلی توڑ کر عام انتخابات کرالیےجائیں اگرہماری پارٹی کےآدھےلوگ بھی اسمبلی میں جاتے ہیں تو مین اپوزیشن ہوں گے اور اس صورت میں عمران خان پارلیمانی اپوزیشن لیڈرہوں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو گرانےکی کوشش ہےاورکئی اقدامات کیےگئے یہ عمران خان کو نااہل کرنا چاہتے ہیں تحریک انصاف کا میڈیا پر مکمل بلیک آؤٹ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے جو کیا اس کےنتیجے میں سوشل میڈیا مین اسٹریم میڈیا بن گیا، عمران خان کو دیکھنے کیلئے لوگوں نے سوشل میڈیا کارخ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے واپس آنے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے نوازشریف واپس آئیں اور قانون کا سامنا کریں لیکن یہ نہیں ہو سکتا عدالتوں کو نظرانداز کر کےالیکشن لڑیں عمران خان کونااہل قراردینابہت بڑی غلطی ہوگی ایسا کرنے سے ملک میں افراتفری پھیلےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں