رواں سال اپریل میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والے شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی اپنی اہلیہ اور مشہور اداکارہ ثمینہ احمد کے ساتھ جرمنی روانہ ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منظر صہبائی نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ساتھ ایئرپورٹ پر بنائی جانے والی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’چلو میرے روحانی ساتھی چلیں اپنے گھر جرمنی چلیں‘۔
منظر صہبائی نے اس کے ساتھ دل اور جہاز کے آئیکون بھی بنائے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جرمنی میں واقع اپنے گھر روانہ ہورہے ہیں۔
منظر صہبائی کراچی میں مقیم تھے، وجہ صبح کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے جرمنی کے لیے روانہ ہوئے۔
View this post on Instagram
میرے ❤ soulmate ❤ چلیں اپنے گھر جرمنی 🏡✈ @manzarsehbai @samina_tv @gulraizsarfraz
اداکار کے مداحوں نے منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کو بہت ساری دعائیں دیں اور لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ دونوں میں محبت اسی طرح قائم رکھے اور دونوں کو صحت و سلامتی کے ساتھ خوش رکھے۔
مزید پڑھیں: منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے نکاح کرلیا
یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے مشہور اداکارہ 70 سالہ ثمینہ احمد سے رواں سال اپیرل میں شادی کی تھی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے آنگن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ و ہدایت کار ثمینہ احمد نے 70 سالہ اداکار منظر صہبائی سے شادی کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر دونوں خاموش تھے اور پھر دونوں اداکاروں نے ازدواجی بندھن میں بندھنے کی تصدیق کردی تھی۔
دونوں اداکاروں نے 4 اپریل کو نکاح کیا تھا۔