The news is by your side.

Advertisement

نومبر کے پہلے ہفتے میں حالات خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں،منظور وسان

کراچی : صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں نومبر کا پہلا ہفتہ خراب دیکھ رہا ہوں گڑبڑ ہوسکتی ہے، جو کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں آئیگی میں ان کو کہتا ہوں کہ تبدیلی آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں کراچی میرج ہال، لان آؤنرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ملاقات میں چیئرمین کراچی میرج ھال/لان آؤنرز ایسوسی ایشن عصمت اللہ خان،وائیس پریزیڈنٹ رانا رئیس احمد، شادی ہالز منیجنگ کمیٹی کے یونس آرائیں سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

منظور وسان نے کہا کہ فیصلہ ہو چکا ہے شادی ہالز دس بجے بند کرنے کا فیصلہ سندھ بھر میں یکم نومبر سے لاگو ہوگا،کاروبار اور شادی ہالز بند کرنے کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کے لیے اخبارات میں اشتہارات بھی دیں گے۔

منظوروسان نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہم خود بھی اس فیصلہ پر عمل کریں گے کسی ایم پی اے یا وزیر کے بیٹے کی شادی بھی ہوگی تو وہ بھی دس بجے تک ہوگی۔

صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ پرانا وقت ختم ہوگیا اب نیا وقت شروع ہورہا ہے تا ہم شادی ہالز والوں کی تحفظات اور خدشات بھی وزیراعلی تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر شادی ہالز ایسوسیئیشن کے وفد نے کہا کہ وہ سندھ حکومت کے فیصلہ پر یکم نومبر سے عمل کریں گے تا ہم ہماری گذارشات وزیر اعلی ٰ سندھ تک پہنچائی جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تمام دہڑوں کہ درمیاں پکنے والی کھچڑی کا فائدہ کوئی اور اٹھا سکتا ہے،اور وہ کون ہو گا اس کا وقت آنے پر پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ ٹھنڈے مزاج اور دھمیے لہجے رکھنے والے آدمی ہیں وہ اپنے اوپر لگنے الزامات کا جواب نہ دیتے تو بہتر ہوتا۔

تحریک انصاف کی جانب سے دو نومبر کو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کے اعلان اور ن لیگ کی جانب سے جارحانہ ردعمل دینے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں، صورت حال کی سنگینی کسی بھی انتہائی موڑ تک جا سکتی ہے۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں