The news is by your side.

Advertisement

عزیز آباد اسلحہ برآمدگی کیس، منظوروسان کاپرویز مشرف کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

کراچی : سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے عزیز آباد میں اسلحہ برآمدگی کے معاملے پر سابق صدر پرویز مشرف کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلا کے مطابق سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے عزیز آباد سے ملنے والے اسلحے کی تحقیقات میں سابق صدر پرویز مشرف کو شامل کرنیکا مطالبہ کر دیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ برآمد ہونیوالا اسلحہ نیٹوکینٹینر سے چوری کیا گیا، باقی اسلحہ بھی عزیز آباد کے دو کلو میٹر کے ایریا میں دفن ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مکا چوک کے نیچے بھی اسلحہ مل سکتا ہے، جتنا اسلحہ کل ملا وہ دس فیصد ہے، نوے فیصد اسلحہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک آٹھ میں نائن زیرو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مہلک ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پکڑلی تھی، تمام اسلحہ مکان میں موجود پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد


برآمد ہونیوالے اسلحے میں ڈھائی سو راکٹ لانچر، ایس ایم جی، اینٹی ایئرکراٖفٹ گن، مختلف رائفلز، ٹی ٹی پستول، چھوٹے بڑے ہتھیاروں کی بڑی تعداد اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں