The news is by your side.

Advertisement

پانامہ کیس نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، منظور وسان

لاہور : سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے پاناما کیس نوازشریف کی جان نہیں چھوڑے گا، اگلے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی سیٹیں بڑھیں گی۔

منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا، بلاول ہاؤس لاہور آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، جنوری تک فیصلہ آ جائے گا، عام انتخابات 4 ماہ پہلے ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ عام انتخابات میں نواز لیگ کی سیٹیں کم اور پیپلز پارٹی کی زیادہ ہوں گی جبکہ خیبر پختونخواہ میں عمران خان کی سیٹیں کم ہو جائیں گی۔

منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں ن لیگ ہے بھی اور نہیں بھی،پھر بھی خیال رکھتے ہیں، سندھ میں انتظامی افسران کی کمی ہے، وفاق سندھ کو آفیسر نہ دے کر ناکام بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ 90 کی دہائی کی سیاست میں نہ جائیں ورنہ دوسروں کو موقع ملے گا۔


مزید پڑھیں : سندھ میں ہماری کارکردگی پر 2018پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، منظور وسان


منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ابتداء لاہور سے ہوئی، پنجاب نے بڑے بڑے لوگوں کو گرایا ہے، سیاست میں نامناسب زبان استعمال نہیں کرنی چاہیئے، پیپلز پارٹی کے لاہور سے بینر اتارنا نا مناسب ہے، ایسی حرکات سے پارٹی کمزور نہیں مضبوط ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں