اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کونسی جیل بہتر؟ منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : پیپلزپارٹی کےسینئررہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ خواب دیکھا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے مچ یا خیرپور جیل بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پیپلزپارٹی کےسینئررہنما منظور وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے پر ردعمل دیا کہ میراخواب سچاہو چکا ،چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوئی۔

منظور وسان نے بتایا کہ خواب دیکھا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئےمچ یاخیرپورجیل بہتر ہے، بہت گرمی ہے، اللہ کرےچیئرمین پی ٹی آئی جیل میں وقت گزار سکے۔

انتخابات کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔

گذشتہ روز انتخابات کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، حکومت بدھ کو ختم ہوجائے گی، نگراں سیٹ اپ فروری 2024 سے بھی آگے جائے گا، نگراں حکومت انتخابات کرانے کے علاوہ بھی کچھ کرسکتی ہے۔

منظور وسان نے مزید بتایا تھا کہ جی ڈی اے ٹوٹ چکی جو لوگ بچے ہیں کچھ پیپلز پارٹی میں کچھ ن لیگ میں شامل ہوں گے، پاکستان کیلئےجان بھی حاضرہے40کروڑ کا جھنڈا تو کچھ بھی نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں