خیرپور: پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 3ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان یہ نہیں کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا یہ کہے گا میرا کیا قصورہے اور نوازشریف مارچ کے بعد آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو بیان دیا ہے جانے والے ایسے بیان دیتے ہے، عمران خان کواب معلوم ہوگیا ہے لانے والوں نے بغاوت کرلی ہے، اقتدار کے ہٹنے سے پہلے ایسی باتیں ہوتی ہیں۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراالگ الگ پارٹیوں میں شمولیت کریں گے ، الیکشن کے بیچ میں قومی حکومت بنائے جائے گی، جس کا کام صاف الیکشن کروانا ہوگا، صاف الیکشن سے اندرونی اوربیرونی مسئلوں کاحل ہے وہ سب سمجھ چکے ہے۔
عمران خان کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان یہ نہیں کہےگاکہ مجھے کیوں نکالا یہ کہےگامیراکیاقصورہے، صدارتی نظام کی افواہیں ہیں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا۔
نواز شریف کی واپسی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ نوازشریف مارچ کے بعد آئے گااس سےپہلے نہیں آئے گا، 3ماہ اہم ہیں اور اس میں بہت کچھ ہونےوالاہے
ان کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں کھاد موجود ہے، وفاق کی جانب سےکوٹا نہیں دی گئی، پی ڈی ایم اورپاکستان پیپلزپارٹی بیچ میں مل کر تحریک چلائیں گی۔