منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

’’ٹرمپ کی حکومت پاکستان کی تعریف‘‘ منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 اکتوبر 2025): سیاسی خواب اور پیشگوئی کے حوالے سے مشہور پی پی رہنما نے ٹرمپ کی حکومت پاکستان کی تعریف پر بڑی پیشگوئی کر دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان جو سیاسی خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ اب انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے موجودہ حکومت کی مسلسل تعریف پر بھی ایک پیشگوئی کر دی ہے۔

منظور وسان نے کراچی بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ہماری حکومت کی تعریف کر رہے ہیں، لیکن کبھی کبھی تعریف بھی گلے پڑ جاتی ہے۔

پی پی رہنما نے سیاسی حوالے سے الگے تین سے چار ماہ انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اچانک سندھ کیسے یاد آ گیا۔

واضح رہے کہ منظور وسان جو سیاسی خواب اور پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور ہیں اور آئے دن کچھ نہ کچھ سیاسی حوالے سے پیشگوئی کرتے رہتے ہیں۔

ان کی اکثر سیاسی پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم گزشتہ برس انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سردیوں کے بعد 2025 کی گرمیاں بھی جیل میں گزارنے کی جو پیشگوئی کی تھی، وہ درست ثابت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں جیل میں گزاریں گے، منظور وسان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں