جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

منظور وسان کی وفاقی حکومت سے متعلق نئی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی پیشگوئیوں سے متعلق مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ فروری اور مارچ حکومت کیلئے اہم ہے فروری اور مارچ میں وزيراعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔

منظوروسان نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی کی گئی ہے سلیکٹڈحکومت نے مہنگائی کر کےنااہلی کا ثبوت دیا ہے عمران حکومت نے قرضوں کے اوپر قرضے لئے اب تحریک چل پڑی ہےجو مہنگائی کم ہونے تک جاری رہےگی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ جامعات میں ہراساں کرنےکے واقعات کی مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت نےہراساں کرنےکے واقعات کانوٹس لیاہے

چند روز قبل منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں