بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

منظور وسان نے الیکشن کی تاریخ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے الیکشن کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا 28 جنوری 2024 کو الیکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے الیکشن سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ 28 جنوری 2024 الیکشن کا دن ہے اور عام انتخابات میں پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا۔

سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا اور سندھ میں پی پی سوئپ کرے جبکہ دیگر صوبوں میں بھی پی پی زیادہ سیٹیں لے گی۔

احتساب کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں ہونا سب کا ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی سے متعلق پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوزیشن ڈاؤن ہے جبکہ مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ نگران حکومت میں مہنگائی میں بےتحاشہ اضافہ ہوا ہے، غریب طبقہ پریشان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں