عبد المجید اچکزئی پر فرد جرم عائد، سماعت 7 ستمبر تک ملتوی majeed-achackzai
The news is by your side.

Advertisement

عبد المجید اچکزئی پر فرد جرم عائد، سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

کوئٹہ : اپنی گاڑی سے مبینہ طور پر ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے ایم پی اے مجید خان کے خلاف گاڑی کے نمبرمیں ردو بدل کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر ٹمپرنگ کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کرتے ہوئے پختونخوا عوامی ملی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی اور سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مجید خان اچکزئی پرفرد جرم عائد ہونے پر ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر سماعت کو 7 ستمبر کے لیے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔


 کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا 


خیال رہے کہ 23 جون کو کوئٹہ جی پی او روڈ پر ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کے ٹکر سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک کانسٹیبل عطاءاللہ کی موت واقع ہوگئی تھی۔

ایم پی اے کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک کانسٹیبل کی موت کے سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا کے دباؤ کے باعث مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں