بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

عمران خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے والے کرکٹر مقصود احمد کی برسی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مقصود احمد کا انتقال4 جنوری 1999ء کو ہوا۔ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہی نہیں اس کھیل سے متعلق مضمون نگاری کے لیے بھی مشہور تھے۔

مقصود احمد پاکستان کی اس کرکٹ ٹیم کے رکن تھے جس نے اکتوبر 1952ء میں بھارت کے خلاف دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گرائونڈ میں پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ وہ دنیا کے ان 9 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 99 رنز ہے۔

80 کی دہائی میں مقصود احمد کو پاکستان کی قومی سلیکشن ٹیم کا سربراہ بنایا گیا تھا اور انھوں نے اس وقت کرکٹ کی دنیا کے مشہور کھلاڑی اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

مقصود احمد کو ان کی عرفیت میری میکس سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ وہ اسی قلمی نام سے قومی اخبارات و جرائد میں کرکٹ کے بارے میں مضامین بھی لکھا کرتے تھے۔ ریڈیو اور ٹیلی وژن پر کرکٹ میچوں پر تبصرہ کرنے کے لیے بھی انھیں‌ مدعو کیا جاتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں