The news is by your side.

Advertisement

دماغ کا آپریشن، میرا ڈونا کی طبیعت اب کیسی ہے؟

پوساڈاس: ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے نامور فٹبالر میرا ڈونا کے دماغ کا آپریشن مکمل ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کے دماغ کا آپریشن کامیاب رہا جس کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر نے فٹبالر کی طبیعت کو خطرے سے باہر اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بتایا کہ میرا ڈونا کو جلد ہی اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ’ڈیاگو میراڈونا کے دماغ میں خون جم گیا تھا جس کو آپریشن کر کے نکال لیا گیا، اُن کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے مگر انہیں نگہداشت میں رکھا ہوا ہے‘۔

یاد رہے کہ پیر کے روز میراڈونا کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا ایم آر آئی کیا تو دماغ میں خون جمنے کا انکشاف ہوا تھا۔

بعد ازاں منگل کو انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے فٹبالر کو فوری آپریشن کروانے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو میراڈونا نے اپنی 6ویں سالگرہ منائی تھی۔ انہیں اس سے قبل بھی صحت کے حوالے سے شکایت رہی ہیں، وہ دو بار ہارٹ اٹیک کا شکار بھی ہوچکے ہیں جس کے باعث اُن کا بائی پاس کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی قیادت میں ارجنٹینا نے 1986ء میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں