تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

میرا ڈونا کی تاریخی ٹی شرٹ لاکھوں ڈالرز میں نیلام

ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کی ‘ہینڈ آف گاڈ والی تی شرت 9.3 ملین ڈالرز میں نیلام ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیاگو میراڈونا نے نیلام ہونے والی شرٹ 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف پہنی تھی جس میں انہوں نے دو یادگار گول اسکور کیے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں متنازع گول کو ہینڈ آف گاڈ کےنام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اُس میچ میں میراڈونا کی پہنی شرٹ نیلام کی گئی جو ریکارڈ تقریباً 71 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوئی ، یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریباً ایک ارب 62 کروڑسے زیادہ بنتی ہے۔

<p>Diego Maradona’s iconic shirt is up for sale at Sotheby’s</p>

واضح رہے کہ یہ کسی بھی کھیل کے میچ کے دوران پہنی گئی شرٹ کے لیے ادا کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس شرٹ کو خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم یہ اطلاعات ہیں کہ اس کا  تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے۔

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر کی شرٹ کو انگلینڈ کے سابق مڈ فیلڈر اسٹیو ہوگ نے نیلامی کے لیے پیش کیا،انہوں نے یہ شرٹ میراڈونا سے کوارٹر فائنل کے آخر میں تبدیل کی تھی ۔

واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 25نومبر 2020 کو  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -