منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

مارکو جینسن نے بھارت کے خلاف میچ میں ویوین رچرڈز کا 51 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا فاسٹ بولر مارکو جینسن نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کردی۔

گوہاٹی ٹیسٹ میچ میں مارکو جینسن نے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اور 6 وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

25 سالہ آل راؤنڈر نے اتوار کو شاندار بیٹنگ کی اور 91 گیندوں پر 93 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے پہلی اننگز کے دوران تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 48 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

جانسن نے پہلے سیشن میں دھرو جوریل کو آؤٹ کیا اس کے بعد رشبھ پنت، نتیش کمار ریڈی، رویندرا جڈیجا کی بھی وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے کلدیپ یادیو کو پویلین بھیج کر اپنا پانچواں شکار بنایا، ان کا چھٹا شکار جسپریت بمراہ بنے جو دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں۔

اس سے قبل صرف ایک جنوبی افریقی کرکٹر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، نکی بوجے نے مارچ 2000 میں بنگلورو کے میدان میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے بوجے نے پہلی اننگز میں 85 اور دوسری اننگز میں 38 اوورز میں 83 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

علاوہ ازیں مارکو جانسن نے مجموعی طور پر چھ چوکے اور سات چھکے لگائے انہوں نے لیجنڈری بیٹر سر ویوین رچرڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ ہندوستان میں ایک ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے تھے، 1974 سے یہ اعزاز ویوین رچرڈز کے پاس تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں