پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ایران جنگ پر کشیدگی، مارکو روبیو کا پوپ لیو سے ملاقات سے قبل ٹرمپ کے بیان کا دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(6 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ لیو کے درمیان ایران جنگ کے معاملے پر کشیدگی پر مارکو روبیو کا بیان سامنے آ گیا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب روبیو سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صدر کے اس دعوے سے اتفاق کرتے ہیں کہ پوپ کی امن کی اپیلیں کیتھولک مسیحیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

تو مارکو روبیو نے کہا کہ صدر کے بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے۔ روبیو کا کہنا تھا کہ صدر کا موقف یہ ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ وہ انہیں ان مقامات پر استعمال کر سکتا ہے جہاں کیتھولک اور دیگر مسیحی آباد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کوئی بھی شخص ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی حمایت کیسے کر سکتا ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں پوپ پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوپ اس بات پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے۔ ٹرمپ کے بقول، پوپ کا یہ رویہ بہت سے کیتھولکوں اور دیگر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اس تمام تر تنقید کے جواب میں پوپ لیو چہارم نے کیسٹل گینڈولفو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ کلیسا کا مشن صرف امن اور انجیل کی تبلیغ ہے۔

پوپ لیو نے کہا کہ چرچ برسوں سے تمام ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے، اس لیے اس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ پوپ نے مزید کہا کہ اگر کوئی انجیل کی تبلیغ پر ان پر تنقید کرنا چاہتا ہے تو وہ آزاد ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ ان کے موقف کو بھی سچائی کے ساتھ سنا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو 6 سے 8 مئی تک روم اور ویٹیکن کا دورہ کریں گے جہاں وہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ویٹیکن کے اپنے آئندہ دورے کے حوالے سے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یہ دورہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ لیو چہارم کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں