The news is by your side.

Advertisement

مارکس ٹریسکوتھک بیٹنگ کوچ مقرر

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق اوپنر مارکس ٹریسکوتھک کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق مارکس ٹریسکوتھک سمر سیٹ کے معاون کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد مارچ کے وسط میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

انگلش بورڈ نے جان لوئس اور اسپنر جیتن پٹیل کو بطور بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

ٹریسکوتھک، لوئس اور پٹیل قومی کوچنگ سیٹ اپ میں شامل ہوں گے، جس میں چیف کوچ کرس سلور وڈ اور معاون کوچ گراہم تھورپ اور پال کالنگ وڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مارکس ٹریسکوتھک نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔

ٹریسکوتھک نے 76 ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی اور 43.79 کی اوسط سے 5825 رنز اسکور کیے، ٹریسکوتھک نے 123 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 37.37 کی اوسط سے 4335 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ ان دنوں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے، بھارت نے چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں