ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

مردانی 3 کی کہانی کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

یش راج فلمز کی جانب سے مردانی 3 کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں رانی مکھرجی ایک مرتبہ پھر پولیس افسر کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ شیوانی تین ماہ کے عرصے میں 93 نوجوان لڑکیوں کے اچانک غائب ہونے کی تحقیقات کرتی ہیں۔

فلم اس بار جرائم کی ماسٹر مائنڈ خاتون ہے جسے اماں کا نام دیا گیا ہے، بھکاری مافیا کوئین کا کردار ملیکا پرساد نے نبھایا ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اماں پولیس افسر شیوانی کو رشوت دینے کی کوشش کرتی ہے، لیکن شیوانی شیواجی رائے کسی بھی قیمت پر اپنی ڈیوٹی پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کرتی ہے۔

ابھیراج منوالا کے ہدایت میں بننے والی فلم مردانی 3 وائی آر ایف کے بینر تلے 30 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب رانی مکھرجی اور ملکا پرساد کی تعریف کی اجرہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کوئی ہارر فلم نہیں لیکن مجھے پھر بھی خوف محسوس ہوا۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ میری ہیروئن شیوانی شیوا جی واپس آگئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں