یش راج فلمز نے گزشتہ روز ’مردانی 3‘ کا ٹریلر جاری کیا جس میں ولن ’اماں‘ کا کردار ملیکا پرساد نبھا رہی ہیں۔
مردانی 3 میں رانی مکھرجی پولیس اہلکار شیوانی شیواجی رائے کے روپ میں جلوہ گر ہیں جبکہ فلم میں ولن’ اماں‘ کا کردار زیر بحث ہے۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ شیوانی تین ماہ کے دوران 93 نوجوان لڑکیوں کے اچانک غائب ہونے کی تحقیقات کررہی ہیں۔
ٹریلر سے پتا چلتا ہے کہ اس جرائم کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ایک خاتون ہے جو اماں کے نام سے جانی جاتی ہے۔
مردانی 3 کی ولن ’اماں‘ کون ہیں؟
ملیکا پرساد نے نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے تربیت لی جبکہ وہ تھیٹر اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ بنگلورو میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کی ہے۔ 1999 میں انہوں نے کنور ہیگگڈیتھی سے ڈیبیو کیا۔
ملیکا پرساد نے 2001 میں گپتا گامنی میں مرکزی کردار ادا کیا، وہ کنڑ سنیما میں مسانجا کتھا پرسنگا، گاروا اور ماگھا میوری فلموں کے ذریعے مشہور ہوئیں۔
انہوں نے منوج باجپائی اور کونکنا سین شرما کے ساتھ بھی اسکرین شیئر کی جبکہ ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔
ملیکا پرساد کی ہدایت کاری میں بنائی گئی مختصر فلم ’فار مائی ایلا‘ نے سندربن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور ایل اے انڈی فلم فیسٹیول میں اچیومنٹ ایوارڈز جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ابھیراج مینوالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’مردانی 3‘ 30 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


