منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

مردان: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد قتل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے کوٹ اسماعیل زئی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ تکرار کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک فریق کے تین اور دوسرے فریق کا ایک شخص قتل ہوا، واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں، تفتیش جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا ہے۔

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان قتل

اس کے علاوہ ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 24 سال کا جبران اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں