مردان میں لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش گھر کے عقب سے مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش گھر کے عقب سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے بچی کی لاش گھر کے عقب میں پلاٹ سے ملی ہے، درج مقدمے کے مطابق بچی کھیلنے کیلئے گھر سے باہر نکلی اور واپس نہیں آئی۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے اس سے قبل مردان میں ہی 3 سالہ اور 6 سالہ بچی کی لاش ملی تھی، 3 سالہ اسما گنے کے کھیتوں سے ملی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔