تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

چھٹی پر گھر آنے والا پولیس اہلکار قتل

مردان میں چھٹی پر گھر آنے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپخونخوا کے ضلع مردان کے تھانہ شہباز گڑھی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل حیات زمان کا تعلق بالا گڑھی سے تھا اور وہ چھٹی پر اہلخانہ سے ملنے کے لیے گھر آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حیات زمان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر کے باہر موجود تھااسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید کانسٹیبل کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں جبکہ آخری اطلاعات آنے تک واقعے  کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -