تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مردان: سرکاری اسکول میں دن کو پڑھائی اور رات کو خواجہ سراؤں کے رقص

مردان: صوبہ کے پی کے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں درس گاہ میں محفل موسیقی کے محفلیں سجنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے پی میں سرکاری اسکول میں دن کو پڑھائی اور رات کو خواجہ سراؤں کے رقص ہونے لگے ہیں، واقعہ مردان کے علاقے شہیدآباد تمبولک کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پیش آیا، جہاں رات گئے محفل موسیقی سجائی گئی، جس میںخواجہ سراء ناچتے رہے اور لوگ پیسے لُٹاتے رہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم کو ہوش آیا اور پولیس کی مدعیت میں فوری طور پر ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا ہے،پولیس کی جانب سے دائر مقدمے میں اسکول چوکیدار کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا ہے اور اس کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی گئیں ہیں۔

مردان میں پیش آیا یہ واقعہ انوکھا نہیں ہے، ملک کے دور افتادہ علاقوں میں شادی ہالز کے بجائے سرکاری اسکولوں کو ہی پنڈال بنادیا جاتا ہے جہاں شادی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہے، درس گاہوں میں شادی کی تقریبات روکنے سے متعلق کسی بھی صوبائی اسمبلی نے نہ تو کوئی بل پاس کیا ہے اور نہ ہی اس طرح کے واقعات کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -