تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مارگلہ ہلز پر آگ لگانے والی ٹک ٹاکر نے وضاحت دے دی

اسلام آباد: مارگلہ ہلز پر مبینہ طور پر آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی خاتون کا وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ڈولی آفیشل نامی اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں ٹاک ٹاکر نے کہا کہ مجھے افسوس ہوا ہے اور یہ ویڈیو بنانے پر مجبور ہوئی ہوں کیوں کہ مجھے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، لوگوں نے بغیر سچ جانے مجھ پر تنقید کی۔

ٹاک ٹاکر نے کہا کہ ایک ویڈیو کو کسی طریقے سے وائرل کیا گیا، فنکار کے لیے مشکل کھڑی کی گئی، سوشل میڈیا فنکاروں کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے، میں اس چیز سے بہت زیادہ دکھی ہوں، لوگوں کو سب سے پہلے مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی اور معاملے کی تحقیق کرنی چاہیے تھی، حقیقت کا پتا لگانا چاہیے تھا اور پھر اس کے بعد اگر آپ مجھ پر تنقید کرتے تو ٹھیک تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolly. 👸🏼 (@dollyofficial1)

ڈولی نے اپنی وضاحت میں کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں کئی سالوں سے نیشنل پارک کوہسار گئی ہی نہیں ہوں، اس حوالے سے آپ لوگ پوری طرح تحقیقات کر سکتے ہیں، میں پورے یقین کے ساتھ یہ کہہ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ میں ہری پور سے اپنی میک اپ کلاس لے کر موٹروے پر سفر کر رہی تھی اور وہاں میں نے یہ منظر دیکھا جہاں آگ لگی ہوئی تھی، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی ہے بیان کے ساتھ جو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کروں گی، آپ سب نے دیکھنی ہے تاکہ آپ کو حقیقیت معلوم ہو۔

ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ جیسے آپ نے میری فیک ویڈیو کو وائرل کیا، میرے اس بیان کو بھی پھیلائیں اور جو ویڈیو اپلوڈ کروں گی اسے وائرل کریں۔

Comments

- Advertisement -