تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مرگلہ ہلز پردس سال میں پہلی مرتبہ برف باری

اسلام آباد:: دس سال میں پہلی باراسلام آباد کی دیوار کا کام دینے والی مرگلہ پہاڑیوں نے بھی برف کی چادراوڑھی لی اور اسی ریکارڈ کے سبب مرگلہ کی تصاویر ٹویٹر پرگردش کررہی ہیں۔

اسلام اباد کے رہائشیوں نے جیسے ہی یہ بات نوٹ کی کہ مرگلہ ہل پر10 سال میں پہلی باربرف باری ہوئی ہے انہوں نے برف پوش مرگلہ کی تصاویر ٹویٹ کرنا شروع کردیں۔

ٹویٹرپر شئیر کی جانےوالی تصاویر میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ حسین و جمیل مرگلہ برف کا دوشالہ اوڑھ کرکس قدر دل آویز ہوجاتی ہے۔

مرگہ پر ہونے والی برف باری کے سبب اسلام آباد شہر کا درجہ حرارت آج دوپہر میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔

برف باری کے سبب اسلام آباد میں مقیم ملکی اورغیرملکی سیاحوں کی چاندی ہوگئی ہے اوروہ علاقے کی سیر پر نکل پڑے ہیں۔

آج صبح مضظفرآبادمیں بھی برف باری ہوئی جوکہ اس علاقے میں بارہ سال میں ہونے والی پہلی برفباری ہے۔

https://twitter.com/khalidkhan787/status/697671070384582657

https://twitter.com/khalidkhan787/status/697671070384582657

https://twitter.com/rehman_azhar/status/697681415320764416

 

 

Comments

- Advertisement -