تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

تاریخ رقم: برطانیہ ویکسین استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

لندن: دنیا بھر میں کرونا وبا کو ویکسین کے زریعے شکست دینے کی کوششوں کا آغاز ہوگیا، برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے انجیکشن کی صورت ویکسی نیشن کے عمل کی شروعات کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوونٹری میں شمالی آئرلینڈ کی نوے سالہ خاتون مارگریٹ کینن کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی ہے، معمر خاتون کو یونیورسٹی اسپتال کوونٹری میں یہ ویکیسن دی گئی، اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ میں دنیا میں واحد فرد بنی ہوں جس نے فائزر بائیوٹیک کوویڈ 19 ویکسین استعمال کی۔

تاریخی موقع پر برطانوی وزیرصحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنےپر ہیلتھ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ویکسین لگانے کا اقدام کرونا وائر س کی شکست دینے کا آغاز ہے۔

امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین پہلےہفتے میں آٹھ لاکھ افراد کو لگائی جائے گی، سب سے پہلے ویکسین ہیلتھ ورکرز، زائدالعمر افرادکو لگائی جائے گی۔

برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ویکسین پاسپورٹ جاری کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا اس لیے ویکسین لگانےوالوں کو’کووڈ پاسپورٹ‘نہیں دیا جائے گا بلکہ ویکسین لگوانے والوں کو ویکسینیشن کارڈ دیا جائےگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ویکسین کارڈپر لکھا ہو گا ‘خودکومحفوظ رکھیں، زندگی کا لطف اٹھائیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے فائزر کمپنی کو چار کروڑ کرونا بچاؤ ویکسین کا آرڈر دیا ہے، جو کہ 20 ملین افراد کے لیے ہے، ان میں سے 10 ملین ڈوز فوری طور پر دستیاب ہوں گے، 8 لاکھ ڈوز چند ہی دن میں برطانیہ کو موصول ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین : عالمی ادارہ صحت نے خوشخبری سنادی

یہ دنیا کی تیز ترین تیار ہونے والی ویکسین ہے جس کی تیاری میں صرف 10 ماہ کا عرصہ لگا، یہ ویکسین اب سب سے پہلے انھیں دی جائے گی جنھیں زیادہ ضرورت ہے جیسا کہ بڑی عمر کے افراد۔

یاد رے کہ برطانوی سائنسدانوں کی جانب سے آکسفورڈ ویکسین کے آزمائشی مرحلے میں آکسفورڈ ویکسین کو کورونا علامات کو روکنے میں 70فیصد کامیابی ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق مذکورہ ویکسین دنیا بھر میں سستی اور باآسانی مہیا ہوگی، ریگولیٹر اتھارٹی سے منظوری کے بعد ویکسین کا کورونا وباء سے نمٹنے میں اہم کردار ہوگا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ویکسینالوجی کی پروفیسر سارا گلبرٹ کا کہنا ہے کہ اس اعلان نے ہمیں اس وقت کے ایک اور قدم قریب کردیا ہے جب ہم ویکسین کو (کووڈ-19) کی تباہیاں ختم کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں