اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

بڑی کامیابی : پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے ، کنویں سے روزانہ 305 بیرل تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں توانائی کے شعبے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، ماڑی انرجیز لمیٹڈ (MEL) نے صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے بتایا کہ ماڑی غزیج CF-B1 ایکسپلوریشن ویل میں یہ نئی دریافت ہوئی ہے، کنویں کی کھدائی 12 ستمبر 2025 کو شروع کی گئی تھی، جو 1,195 میٹر گہرائی تک کامیابی سے سل فارمیشن تک پہنچی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے روزانہ 305 بیرل تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوئی جبکہ ٹیسٹنگ 48/64 انچ چوک سائز اور 225 psi پریشر پر مکمل کی گئی۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ غزیج بلاک میں تیل کا دوسرا کامیاب کنواں ہے۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ ماڑی ڈی اینڈ پی ایل میں 100 فیصد آپریٹرشپ رکھتی ہے۔

ایم ڈی/سی ای او فہیم حیدر نے اس دریافت کو کمپنی کی جیو سائنس ٹیم کی بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ماڑی انرجیز مزید ممکنہ ذخائر کی تلاش کا عمل جاری رکھے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی ملک میں گیس پیداوار بڑھانے کے حکومتی ہدف میں بھرپور معاونت کر رہی ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی راہ مزید ہموار ہوگی۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں